مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کیا جس میں بیک وقت ہزاروں افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسجد کی افتتاحی تقریب میں بعض مسلم ممالک کی شخصیات بھی موجود تھیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مسجد نہ صرف ماسکو بلکہ روسی مسلمانوں کا سب سے بڑا روحانی مرکز ثابت ہوگی اور یہ جگہ مسلمانوں کے لیے تعلیم، انسانی خدمت اور اسلام کی اصل اقدار کا ذریعہ بن جائے گی۔ داعش پر تبصرہ کرتے ہوئے ولادیمر پوتین کا کہنا تھا کہ وہ اس دہشت گرد گروپ کی مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں اور اس سے لوگوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبات ابھر رہے ہیں۔ماسکو میں تعیمر کی جانے والی یہ مسجد 20 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے جس میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس سے روس بھر میں بسنے والے 2 کروڑ سے زائد مسلمان فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ مسجد کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اور اس کی تکمیل میں 10 سال لگے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کیاہے جس میں بیک وقت ہزاروں افراد نماز ادا کرسکیں گے۔
News ID 1858362
آپ کا تبصرہ